رائٹ مین فار رائٹ جاب نے اور وقت کی پابندی نے دنیا کو ترقی یافتہ بنا دیا۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں وطن عزیز کے مقابلے میں وسائل انتہائی کم ہیں لیکن وہ ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کا تیسرا سب سے بڑا راز میرٹ پر عملدرآمد ہے ۔ ہمارے ہاں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے کسی سرکاری یا غیر سرکاری دفاتروں میں بغیر سفارش اور بغیر تعلقات کسی کا کام ہونا ناممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں تعلقات اور سفارشی کی بنا پر یا رشوت دینے سے کام نہیں کیے جاتے۔ کسی بھی محکمے میں تعلقات یا سفارش پر نہیں ہوتیں۔ صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقی یافتہ ممالک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب میں ایک نئے سفر کا آغاز کیا ۔ پولیس سے لے کر سول انتظامیہ اور سول بیورو کریسی کی میرٹ پر تعیناتیاں ترقی کی جانب ایک اچھا اقدام ہے جبکہ نام نہاد سفید پوشوں کی غیر قانونی زمینوں پر قبضے پنجاب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پنجاب میں ملاوٹ شدہ ادویات اور خوراک کے خلاف اقدامات ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی حد تک عوام کو ایک ایسے نظام کی طرف لے کر جا رہی ہیں جس نظام نے دنیا کو ترقی یافتہ ممالک بنایا امید ہے کہ وطن عزیز کے دیگر صوبے اور وفاق بھی اسی طرح کے اقدامات کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ارکان اسمبلی کو بھی اس نظام پر عملدرآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہی وہ نظام ہے جس سے قومیں ترقی کرتی ہیں عام آدمی اسی نظام سے مستفید ہوتا ہے۔ یاد رکھیئے کسی حکمران یا سیاسی رہنما کے لئے صرف طاقت ہی کافی نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی طاقت کو کیسے استعمال کرتا ہے ؟ملک کے مستقبل اور لوگوں کی تقدیر کیلئے اس کا وژن کیا ہے؟ بعض اوقات تاریخ طاقتور ترین لیڈروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے اپنے والد کے ساتھ مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے وہ سیاسی گلیاروں میں ایک مضبوط سیاسی رہنما ثابت ہوئی ہیں مریم نواز نے سختیوں کے باوجود اپنی مسکراہٹوں سے مسلم لیگ (ن) کو زندہ رکھا اپنے والد نواز شریف کی طرح وہ جانتی ہیں غربت، بے روزگاری اور تعلیم عوام اور اس ملک کے لئے کتنی ضروری ہے ۔ یہی وہ راستہ ہے جس سے عام آدمی کی حالت بدلے گی۔

مریم نواز پنجاب کو بدلنے والی مضبوط سیاسی لیڈر،تجزیہ : شہزاد قریشی
Shares: