مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین جبکہ تعلیمی میدان سے اویس رؤف وائس چیئرمین ہوں گے۔اولمپک اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر بن گئے جبکہ ٹینس اسٹار اعصام الحق، سابق کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کی رکن بن گئیں۔اس کے علاوہ اولمپئن خواجہ جنید ،ایم این اے سعد وسیم ، ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ ، ارشد ستار، عمارہ رباب اور وسیم اختر، صحافی عمر اسلم اور اسد ضیاء بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبرز ہوں گے۔وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں اور تجربہ کار اولمپئنز کو شامل کیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین اور پروفیشنل ممبران کے انتخاب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments are closed.