چڑیاں دی موت تے گواراں دا ہاسا:جج ارشد ملک کی وفات پرخاندان غم میں ڈوب گیا،مریم نوازسیاست کرنے لگیں

0
20

لاہور:چڑیاں دی موت تے گواراں دا ہاسا:مریم نوازجج ارشد ملک کی وفات پرسیاست کرنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک جویہ دنیا فانی چھوڑچکے ہیں اوران کی وفات پران کے اہل خانہ ، عزیزواقارب اس وقت شدید غم اورپریشانی میں مبتلا ہیں دوسری طرف مریم نواز نے ان کی موت کو نوازشریف کی سزا سے جوڑے کی کوشش کی ہے

 

 

ذرائع کے مطابق مریم نوازنے اپنی ٹویٹ میں کچھ اس طرح ردعمل دیا ہے وہ کہتی ہیں کہ سابق جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے لیکن اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کرگئے۔

 

مریم کا مزید کہنا تھا کہ سابق جج بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل اور استعمال کیا۔انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ ارشد ملک کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

 

مریم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار و طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اللّہ ظالم کے ساتھ نہیں۔

 

 

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئےانہوں نے کہا کہ یہ اللّہ کا نظام ہے، ظالم برباد ہو کر رہے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس کے باعث آج انتقال ہوا۔

 

ارشد ملک کی خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ارشد ملک گذشتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے، ڈاکٹرز نے آج صبح 10 بجے ارشد ملک کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔

 

واضح رہے کہ سابق جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

 

 

یاد رہےکہ مریم نواز اپنی دادی محترمہ کی وفات پربھی سیاست کرنے سے باز نہ آئیں جس پرپاکستانی عوام کی طرف سے ان پرشدید غصے کا اظہارکیا گیا

Leave a reply