اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،نیب نے مریم نوازکے خلاف درخواست واپس لے لی، اور عدالت نے مریم نوازکے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

نیب نے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پروسیکیوٹر کو تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی نیب پروسیکیوٹر نےعدالت کوبتایاکہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا، درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دیں چیف جسٹس نےاستفسارکیاکہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کوپسند آئے گاعدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہو ئے کیس نمٹا دیا۔

حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر …

واضح رہے کہ مریم نواز پر شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اور نیب نے شمیم شوگر ملزکیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Shares: