مریم نے حملے کے متعلق بتادیا

0
57

مریم نے حملے کے متعلق بتادیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . مسلم لیگ ن کی نائب چیئرمین مریم نواز نے کہا ہےکہ کسی نےجان بوجھ کرلکڑی نہیں پھینکی اورنہ ہی میرا نشانہ لیاگیا،میراخیال ہےکہ ایساکسی سےغلطی سےہواہے.چھڑی مجھےآہستہ سےلگی،تقریرختم کرکےجارہی تھی کہ چھڑی لگی.یاد رہے کہ مریم نواز کو شاہدرے جلسے میں تقاریر کرتے ہوئے چھڑی لگی .

مریم نواز پر جلسے میں‌حملہ ہو اہے ان کو سر میں چھڑی لگ گئی، جس کے بعد وہ جلسے سے فوری واپس چلی گئیں. مریم نواز جو شاہدرہ میں جلسہ کر رہی تھیں‌. انہیں شاہدرہ میں‌ جلسے کے دوران کسی نے چھڑی ماری اور وہ جلدی سے جلسہ چھوڑ کر واپس چلی گئیں. اس سے پہلے مریم نواز شریف نے ہمشہ کی طرح حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ اسی لاہور نے اس دھرتی کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسوں میں کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے لاہور جلسے کا آغاز آج ہی سے کر دیا ہے۔

بریکنگ ۔شاہدرہ میں مریم نواز پر حملہ

Leave a reply