باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سامنے بیٹھا ہوا ہر ورکر سن رہا ہے اور یہ لوگ مجھے عزیز ہیں، نواز شریف یہ بات بھول گئے کہ انکو تنخواہیں ملتی ہیں ،پہلے سرکاری کھاتے سے ملتی تھی اب کسی اور طریقے سے ملتی تھیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ مریم نوا زاور نواز شریف کا ، ن لیگ کا مان رکھا، آئینی و قانونی نظام کے لئے تکلیفیں برداشت کیں، جیلیں کاٹیں،فرنٹ لائن واریئر بن کر دکھایا، میاں صاحب واریئر کیا ہوتے ہیں گھٹیا قسم کے لطیفے بنانا، سوشل میڈیا پر گالیاں دینا، نازیبا کلمات کہنا ، پتہ نہیں، بحرحال انکا کہنا تھا کہ آپ نے جماعت کا سرفخر سے بلند کر دیا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے گلے سے لگا لوں، مبشر لقمان نے کہا کہ سر کرونا ہے اور یہی چیز آپ غلط کر رہے ہیں،نوجوان مانے یا مانے پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی ہو نہ ہو، پی ٹی آئی کا کریڈٹ ہے سوشل میڈیا کو وہ دینا چاہئے، آپ نے تو لڑائی جھگڑے کئے،

نوز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہے، کل کوئی مجھے بتا رہا تھا کہ ایک ہزار میں سبزی خریدنی تھی، آٹا خریدنا تھا ، تھوڑی چیزیں خریدٰی اور 940 کا بل بن گیا،ہمارے زمانے میں 500 کا تھیلا بھر جاتا تھا، مبشر لقمان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب 500 ڈالر میں تو بھر جاتا ہے لیکن 500 روپے میں نہیں بھرتا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اتنے دنوں سے لندن میں ہیں علاج کا اور رہنے کا خرچہ بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ وہ خرچہ کہاں سے آ رہا ہے، سوا سال سے جس فلیٹ میں رہ رہے اسکا بھی بتائیں، اگر اس طرح کی بات کریں گے تو پھر سوشل میڈیا بھی نہیں چلے گا آپ کا،جسوقت آپ جیتیں گے اسوقت ووٹ کو عزت ملے گی ویسے دھاندلی ہو گی،

نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک دھکا اور دینا ہے، خوف کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا، یہ آپکو ڈرائیں گے لیکن بے خوف ہو کر مقابلہ کرنا ہے، اگلے 73 سال ایسے نہیں گزارنے جیسے پہلے گزارے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان 73 سالوں میں 24 سال آپ کے دور کے گزرے ، اچھا ہوا آپ نے اچھی بات کی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بڑے ہی معصوم ہیں میاں صاحب، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مال چوری کر کے امریکہ میں سلطنت بنانے والوں کا نام لینا جرم ہے، میاں صاحب آپ نے لندن میں کیا کچھ نہیں کیا، سپین، سوئٹزرلینڈ میں جو جائیدادیں بنائی گئیں آپ انکا حساب تو دے دیں پھر دوسروں سے حساب مانگیں، خود آپ نے میاں صاحب آئین کی دھجیاں بکھیریں، بے نظیر، زرداری کو آپ نے جیل میں رکھا،

Shares: