مریم نواز کی جنوری تک حکومت جانے کی پیشنگوئی پر خورشید شاہ نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کا عمل قابل مذمّت ہے،
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی اس معاملے پر خاموش ہے ہماری کمزوری سے کبھی فلسطین کبھی کشمیر و دیگر ممالک پر حملے ہوتے ہیں ،او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے،عالم اسلام کے اتحادکی ضرورت ہے،فرانس اور اسرائیل جیسے ملک مسلمان دشمنی میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں،
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے جنوری تک حکومت کے جانے سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا مگر بتانے والے بتا دیتے ہیں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار قوم پرست بلوچ، پنجابی سب مل کرپاکستانی جھنڈے تلے بیٹھے تھے،پی ڈی ایم جلسوں میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ اپوزیشن درست سمت میں ہے
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر 500 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے،نیب کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہے،14ماہ سے مجھے پابند سلاسل کیا گیا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، پی ڈی ایم کے دو جلسوں سے ہی حکومت ہل گئے ہیں، ہم بالکل حکومت میں نہ آئیں لیکن ملک پر مارشل لا نہ آئے، میں سیاسی ورکر ہوں کبھی مارشل لاکی حمایت نہیں کروں گا،
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے
نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.