راجکماری جی آنکھیں کھولیں،مرضی سے ووٹ دینا ہی جمہوریت ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔ یہ نیا پاکستان ہے

اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی ۔اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔

ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہےہیں؟ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔ یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ 2013میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کرکے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

اپوزیشن کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے تیار ہیں. فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا: فردوس عاشق اعوان

شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج

شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

Comments are closed.