نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبختاور گرلز کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کیڈت کالج کے طالب علم اس ملک کا اصل چہرہ ہیں،ہم اور آپ نے ملکر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کافی مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی، آپ مستقبل ہیں، ہم ملکر محنت کریں، ملکی ترقی کا مقابلہ کریں گے،ہمارا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،ہمیں تاریخی غربت کا مقابلہ کرنا ہو گا،امید ہے آپ سب پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے،ماضی میں خاندان کے دو افراد کماتے تھے اور پورا گھر کھاتا تھا، آج ایک ہی خاندان کو روٹی کیلئے ماضی کے مقابلے میں دگنی محنت کرنی پڑرہی ہے ،ماضی میں کپڑے ، مکان کا اتنا بحران نہیں تھا جتنا آج ہے، آپ سے ایک نقشہ اور پلان شیئر کرنا چاہتا ہوں ،ایک طرف معاشی بحران اور دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ ہے،ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہے ، روزگار کا ملنا ان کا حق ہے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈز دیں گے،مسائل تو بہت زیادہ ہیں مگر انکا حل بھی موجود ہے، ہم عوام، غریب ، کسان ، مزدور دوست پروگرام لے کر آئے،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں 17 وزارتیں ایسی ہیں جو اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہونی چاہئے تھی مگر نہیں ہوئی،ہماری حکومت آئی تو تمام 17 وزارتیں ہم بند کریں گے،سالانہ ایک سو ارب خرچ کیا جاتا ہے ان وزارتوں پر، مجھے بتایا گیا کہ 3 سو ارب سالانہ خرچ ہوتا ہے، ہم 17 وزارتیں بند کریں گے اور انکا 300 ارب صوبوں پر خرچ ہو ں گے، حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈیز دی جائے گی.ہم کسان کارڈ دیں گے، انکو ریلیف دیں گے.ہم پاکستانی نوجوانوںسے درخواست کرتے ہیں کہ نفرت کی سیاست ،تقسیم کی سیاست،جو چل رہی ہے اسکو ختم کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تا کہ نہ صرف ملک بلکہ قوم کی قسمت بھی بدلیں،سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری , بختاور گرلز کیڈٹ کالج نوابشاہ پہنچے تو اس موقع پر بلاول زرداری کو بختاور گرلز کیڈٹ کالج آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے.
خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،
قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول
آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول
عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو
ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو
جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار