مزید دیکھیں

مقبول

مساجد میں کھلےعام شراب نوشی کرکے دھمکی آمیز پیغامات دینے والا شخص گرفتار

استنبول: مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتے ہوئے ریاست کو للکارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر گزشتہ کچھ دنوں سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ ایک شخص ترکیہ کی مختلف مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتا اور پھر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتا تھا۔
https://x.com/RTEUrdu/status/1702817703264686310?s=20
مذکورہ شخص جو تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتا ان میں ریاست کو بھی للکارتا، ساتھ ہی کہتا کہ استنبول میں 3200 مساجد ہیں کوئی مجھے ڈھونڈ نہیں سکے گا، اس شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں ان تمام پوسٹ اور دھمکی آمیز پیغا مات کے بعد ترکیہ پولیس حرکت میں آگئی۔

قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا

https://x.com/RTEUrdu/status/1702823552028700869?s=20
ملزم کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر میں موجود یہ مسجد قانونی سلطان سلیمان مسجد ہے جس کے بعد ترکیہ پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے مجرم کو ٹریک کیا پولیس مسجد میں نصب کیمروں کی مدد سے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے مجرم تک پہنچ گئی،چند ہی گھنٹوں میں مسجد میں شراب پینے اور ویڈیو بنا کر ریاست کو للکارنے والا شخص ترکیہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا-

بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ …