مساجد میں عبادات کا معاملہ، برف پگھلنے لگی، وفاقی وزیر کا مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی سے رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نمازکے معاملے پربات ہوئی،نورالحق قادری نے علمائے کرام کےاعلامیے کومتوازن قراردیاہے،وزیرمذہبی امورنے 18اپریل کومشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،نورالحق قادری نے کہا ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے
وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مفتی منیب الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اورا نہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پرقائم رہتےہوئےہرمعقول بات کوسننے کیلئےتیارہیں،مقدمات واپس لینےکاوعدہ کیاگیا،مگر آج تک وہ وعدہ وفانہیں ہوا،لاک ڈاؤن کےحوالے سےوزیر اعظم عمران خان کاموقف درست ہے،فیصلے جذباتی نہیں ہونےچاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں،علما ملک میں انتشار نہیں چاہتے وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں ، کامیاب حکمران وہ ہے جو مشکل وقت میں سب طبقات کو ساتھ لے کر چلے.سب کو احترام دے اور سب کے احترام کا حقدار بنے.دیندار ڈاکٹر صاحبان علماء کرام کے ساتھ بیٹھیں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے.سیاست ہمارا شوق نہیں، مسجد میں نمازیوں کی تعداد متعین کرنا کوئی معقولیت نہیں اصل مسئلہ سماجی فاصلے کا ہے، دین اور دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو.
مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ تراویح اور اعتکاف کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے بعد کیا جائے گا۔ا اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیاجائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کے جید علما کرام نے اعلان کیا تھا کہ اب لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا، باجماعت نماز، با جماعت تراویح اور باجماعت نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مفتی اعظم تقی عثمانی،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود ،مولانااویس نورانی، مفتی ڈاکٹرعادل،مولانا محمد سلفی، ڈاکٹراسرارودیگر نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کریں لیکن اپنے زمینی حقائق بھی دیکھیں، اس لئے اب لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا.
قبل ازیں حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے.