پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے مشعال یوسفزئی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کا اعلان کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، مشعال یوسفزئی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد دیگر امیدواروں کو انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں دیگر خواتین امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی واضح ہدایت دی گئی ہے، جن میں ساجدہ بیگم،مومنہ باسط،سمیرا شمس،صائمہ خالد شامل ہیں،یہ فیصلہ پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنے اور سینیٹ ضمنی انتخاب میں مضبوط امیدوار کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا یہ ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025 کو منعقد ہو گا۔ مشعال یوسفزئی ایک فعال سیاسی کارکنہ ہیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کے انتہائی قریب ہیں، مشعال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ کے حوالہ سے پی ٹی آئی میں اختلافات بھی رہے ہیں