مشیر خزانہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر اسد عمر نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

0
44

اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ مشیر خزانہ کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا گیا ہے،

افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار خان نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج تک کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ مشیرخزانہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، کمیٹی چیئرمین کے پاس جج کے اختیارات ہوتے ہیں، مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ مشیرخزانہ کی غیرموجودگی میں اجلاس بے معنی ہے، اس دوران اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وزیر خزانہ کمیٹی اجلاس میں نہیں آتے رہے، ماضی میں وزیر خزانہ کی کمیٹی میں شرکت کا تصور تک نہیں تھا،

اجلاس کے دوران مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بل کا جائزہ لینےکیلیے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا، یہ بل پاس کرکے قومی اسمبلی میں بھجوایا جائے، اسٹیٹ بینک غور کیلیے مزید دو ماہ کاوقت مانگ رہا ہے، ایسا لگتا ہے اسٹیٹ بینک پر اوپر سے دباؤ ہے، اس بل پر ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر رائے لی جائے، متعلقہ وزیر کو کمیٹی میں آنا چاہیے، خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیر رانا افضل خان مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا کی گئی،

Leave a reply