باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان اے ٹی ایس کے مطابق کہ اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار علاقہ میں گشت پر تھے نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا ،رات کو اطلاع ملی کہ گاڑی میں ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں ،

کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے نہ روکی ،پولیس نے متعدد بار جی ٹین تک گاڑی کا تعاقب کیا نہ رکنے پر ٹائرز پر فائر کئے ،فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگے جس سے اس کی موت ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیااورایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انویسٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں،پولیس ٹیموں کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

Shares: