مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

دیر کالونی کوہاٹ روڈ میں مدرسے کے قریب دھماکہ ہوا ہے.ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص مدرسے میں صبح کے وقت بیگ چھوڑ گیا ،دھماکہ خودکش نہیں بلکہ آئی ایی ڈی کا تھا،مدرسے میں بارودی مواد سے بھرا بیگ رکھا گیا تھا،

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

بم ناکارہ بنانے والی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے،غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مذکورہ مدرسہ مسجد سے متصل ہے اور وہاں علاقے کے بچے قران کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں جن کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

Comments are closed.