پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوس پہنچ گئے لیگی وفد میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں،سابق صدر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے شہباز شریف کا استقبال کیا،
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماوں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی ،مشاورتی بیٹھک میں خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ ، احسن اقبال شریک تھے لیگی رہنماوں نے آج ہونے والی ملاقات سے متعلق اہم نکات پر شہبازشریف سے گفتگو کی مشاورتی بیٹھک میں آصف زرداری سے ملاقات میں زیر غور آنے والے امور پر گفتگو کی گئی ، اہم بیٹھک میں عدم اعتماد اور تمام قانونی و آئینی آپشنز کے استعمال پر آصف زرداری سے تبادلہ خیال ہوگا،ن لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ پر لاہور میں بڑا ویلکم کرنے کی تجویز دی ہے، شہباز شریف تجویز آصف زرداری کے ساتھ فائنل کریں گے، ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عشائیے کے بعد تمام جماعتوں کے سربراہان پریس کانفرنس کریں گے،
ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد میں تاخیر اس لیے کی کہ حکومت مکمل طور پر ایکسپوز ہو جائے،ان کے اپنے اتحادی کہتے ہیں کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کے اتحادی بھی ان سے ناراض ہو گئے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی،عمران خان کے اتحادی بھی عمران خان سے مایوس ہیں،عمران خان کی حکومت کے خلاف پوری قوم عدم اعتماد کر چکی ہے،ہم رابطے کر کے حکومت کے خلاف ہوم ورک کر رہے ہیں، عمران خان کی حکومت ہر شعبے کے لیے غیر متعلقہ ہو چکی ہے، پاکستان بدترین سفارتی تنہائی کا شکار ہے،پی ٹی آئی کے جو لوگ صبح ٹی وی پر بیان دیتے ہیں، شام کو ہم سے رابطے کرتے ہیں تحریک انصاف کے لوگ ہم سے اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس مانگتے ہیں، جو بڑھ چڑھ کر بیان دے رہے ہیں، وہی ہم سے رابطے کر رہے ہیں،
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، جب مناسب ہو گا تب تحریک عدم اعتماد لائیں گے، حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس حمایتوں کی اکثریت ہے،منڈی بہاؤالدین میں وزیراعظم کا رویہ انکے عہدے کے شایان شان نہیں تھا،