فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ان کی ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ مقدس مقامات اور قومی معاملات ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے اسرائیلی پولیس اور آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخلے سے روکنے اور طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔ ان کے مطابق یہ تمام اقدامات اقصیٰ پر قبضے اور اس کو نمازیوں سے خالی کروانے کے ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں۔

ادھر خبرایجنسی کے مطابق حماس کی قیادت امریکی جنگ بندی کی نئی تجاویز پر غور کر رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا

Shares: