مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے روک تھام کے لیے جدید نظام

0
41

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے روک تھام کے لیے جدید نظام

باغی ٹی وی :کورونا وائرس جہاں اپنے رنگ دکھا رہا ہے کہ وہاں اس کے خلاف احتیاط بھی کیا جا رہا ہے . اس سلسلے میں رواں سال رمضان کے سیزن کے دوران حرمین شریفین میں تمام احتیاطی تدابیر کرنے کی پالیسی کو اپنا جا رہا ہے.جس کا مقصد معتمرین کرام، نمازیوں، زائرین اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے .
بنایردی طورپر دو مقدس مساجد میں قائم یورک کا نظام دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے ۔ ایئر کنڈیشن اسٹیشن میں نصب ایئر کنڈیشنر اور سعودی ساختہ ہوا کو صاف کرنے والے یونٹ دونوں مقدس مساجد میں لگائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے لیے الشامیہ اور الاجیاد جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزی کولنگ اسٹیشن دنیا بھر کے سب سے بڑے کولنگ اسٹیشن ہیں جو دونوں مقدس مقامات کے اندرونی مقامات کی ہوا کو صاف رکھنے ماحول کو مناسب ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماحول کو مناسب انداز میں گرم رکھنے اور ہوادار رکھنے، ٹھنڈک کے لیے ایئر کنڈیشنگ احتیاطی تدابیر کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔ مساجد میں درجہ حرارت کو آرام دہ سطح پر برقرار رکھنا اور حرمین کے اندر ہوا کی صفائی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی بھی انفیکشن کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز کافی زیادہ رپورٹ ہور ہے ہیں . عودی عرب میں مسلسل دوسرے روز کروناوائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔وزارتِ صحت نے بدھ کے روز 1028نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 12 مریض چل بسے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں دارالحکومت الریاض میں آج بھی سب سے زیادہ 431 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔مکہ مکرمہ میں 220 اورمنطقہ شرقی میں 157نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق 21 اپریل کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 408038 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6858 مریض وفات پاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 824 مریض تن درست ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 391362 ہوگئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کررہے ہیں۔اس وجہ سے یومیہ کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔وزارت داخلہ نے خبردارکیا ہے کہ اگر لوگوں نے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاتولاک ڈاؤن اور شہروں کی بندش سمیت دوبارہ سخت پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔

Leave a reply