ٹھٹھہ :مسجد شاہ جہاں میں جوڑے کی شوٹ ویڈیو وائرل ،احتجاج ،واقعہ کے خلاف سخت رد عمل
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)مسجد شاہ جہاں میں جوڑے کی شوٹ ویڈیو وائرل ،احتجاج ،واقعہ کے خلاف سخت رد عمل
تفصیل کے مطابق جامع مسجد ٹھٹھہ میں ویڈیو ریکارڈ کرکے وائیرل کرنے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے سخت احتجاج کیاگیا،
مزہبی جماعتوں کی طرف سے جامع مسجد ٹھٹھہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ویڈیو وائرل واقعہ کے خلاف سخت ردعمل،احتجاجی مظاہرے میں پیر عمر جاں سرہندی، ایم پی اے کراچی مفتی محمد قاسم فخری، صوفی یحییٰ قادری ، علامہ غوث بغدادی مولانا یامین جماری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاجہان جامع مسجد میں ایک جوڑے کی طرف سے فحش حرکتیں کرتی ہوئی ایک ویڈیو وائیرل کرکے مسجد کے تقدس کا پامال کیا ہے معاشرے میں فحاشی کو بڑھانے کی کوشش کی ہے جس کی جتنا بھی مزمت کی جائے کم ہے ،مسجد میں دفعہ 144 کے تحت ایسے غیر ذمہ دار لوگوں پر پابندی لگائی جائے مقررین کاکہناتھاکہ مسجد شاہ جہان کے تقدس کی پامالی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے .