ماسک ضرور پہنیں مگرکب ، کون سا اورکیسے پہنیں —از—علامہ علی شیر حیدری
بسم اللہ الرحمن الرحیم ، بندگان الہٰی کے نام میرا پیغام
ضروری ایام میں مستعمل ماسک سے اہم سبق !
حالیہ بیماری سے بچاو کے لیے چند احتیاطی تدابیرمیں سے ماسک اوردستانوں کے کثرت استعمال پرمیرے ذہن میںایک خیال ابھرا کہ اس مصنوعی ماسک سے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہمارے ذہنوں پرپیغام الہٰی بن کردستک دے رہا ہے ، کہ موجودہ حالات میں ایک طبیب کے مشورے پرملک بھر میں ہردوسرے شخص نے کہا ہے جسمانی بیماری سے بچنے کے لیے ماسک پہن رکھا ہے
اللہ کرے اس مصنوعی ماسک کی جگہ ہر ابن آدم وہ تقویٰ وخشیت الہٰی سے لبریز روحانی ماسک پہن لے تو رب تعالیٰ اپنی زمین پربسنے والے تمام بندوں کی بیماریاں شفا میں بدل دے ، مشکلات آسانیوں میں ، سختیاں نرمیوں میں ،زحمتیں رحمتوں میں تبدیل فرمادے گا ، اورہمیشہ ہمیش کے لیے بندوں سے راضی ہوجائے گا ، اوربند کیئے جانے والے اپنے تمام دربندوں کے لیے کھول دے گا
قارئین کرام !،اختصار کے ساتھ زمین پرآباد انسانوں کے تمام طبقات کے ذمہ داران کواس حقیقی روحانی ماسک پہننے کی طرف توجہ دلانے لگا ہوں ،
اللہ کرے !ایک گھر کا مسئول باپ ، مساوات کا ماسک پہن لے تاکہ اولاد میں کسی سے زیادتی نہ کرپائے
اللہ کرے ! ایک گاوں کا نمبردار ہمدردی کا ماسک پہن لے تاکہ پورے گاوں میں کسی فرد کو دکھ نہ آنے پائے
اللہ کرے ! ایک تھانیدارہوش کا ماسک پہن لے تاکہ پورے علاقے میں کہیں بھی اندھیرنگری نہ ہونے پائے
اللہ کرے ! ایک وکیل سجائی کا ماسک پہن لے تاکہ کسی جھوٹے شخص کے مقدمے کوسچا اورسچے کو جھوٹا نہ ثابت کرپائے
اللہ کرے ! ایک جج منصف عدل کا ماسک پہن لے تاکہ مظلوم کو اس کا حق دلوانے میں دیدہ دلیری دکھائے
اللہ کرے !ایک وزیراپنے منصب کا صیح ماسک پہن لے تاکہ اپنے اہداف کوحقیقیت میں پورا کرپائے
اللہ کرے ! ایک وزیراعظم اپنی قوم کے جزبات کی ترجمانی کا ماسک پہن لے تاکہ قوم کے خیالات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے
اللہ کرے ایک صدرمملکت اپنی صدارت کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ وطن عزیز کی نگہبانی کا حق اداکرپائے
حضرات گرامی قارئین کرام
اب آئیے ایک دوسرے طبقے کے ذمہ داران کیطرف
اللہ کرے ! ایک تاجرسچائی اورایمانداری کا ماسک پہن لے تاکہ خریدارکوملاوٹ سے پاک اشیامل سکیں
اللہ کرے ! ایک ڈاکٹراحساس ،خلوص،اخلاق اورشفقت کا ماسک پہن لے تاکہ مریضوں کودوا کے ساتھ دعا بھی مل سکے اورشفا بھی
اللہ کرے ! ایک افسر اپنی کرسی کے تقاضوں کا ماسک پہن لے تاکہ سائلین کی داد رسی ہوسکے
اللہ کرے !ایک صحافی دیانتداری کا ماسک پہن لے تاکہ کسی دنیا کوباخبررکھنے کےلیے حقائق بیان کرسکے ، غریبوں اورامیروں کے بلاامتیازمسائل ،مصائب دنیا تک پہنچا سکے
اللہ کرے !ایک ادیب ادب کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ اس کے قلم میں کہیں جنبش نہ آنےپائے
اللہ کرے ! ایک مفسّرفلسفہ وحی کا ماسک پہن لے تاکہ کہیں بھی آیات الہٰی کی تفسیرمیں تحریف وتاویل نہ کرپائے
اللہ کرے !ایک سنار(زرگر) خوف خدا کا ماسک پہن لے تاکہ کھرے اورکھوٹے کو یکجا کرکے فروخت نہ کرپائے
اللہ کرے !ایک دوکاندار خشیت الہٰی کا ماسک پہن لے تاکہ ناپ تول میں کمی بیشی نہ کرنے پائے
اللہ کرے !ایک استاد فرائض منصبی کا ماسک پہن لے تاکہ نفع مند علم سے اپنے شاگردوں کو بہرہ مند فرما سکے ، اورپڑھنے والے طلباء کی حق تلفی نہ کرنے پائے
اللہ کرے !ایک ظالم رحمدلی کاماسک پہن لے تاکہ کسی مظلوم کا گلہ نہ گھونٹنے پائے
اللہ کرے !ایک قاتل احیائے انسانیت کا ماسک پہن لے تاکہ ناحق کسی کے جینے کا حق نہ چھین پائے
اللہ کرے !ایک چوکیداراپنے مالک سے وفاداری کا ماسک پہن لے تاکہ کوئی چور،ڈاکونقب نہ لگا سکے
اللہ کرے !ایک سربراہ ادارہ محبت وشفقت کا ماسک پہن لے تاکہ اپنے ماتحت کام کرنے والوں میں جانب داری اوارزیادتی کا مرتکب نہ ہونےپائے
اللہ کرے !ایک بنت آدم حقیقی حجاب کا ماسک پہن لے تاکہ کوئی بدقماش میرا جسم میری مرضی کہنے کی جسارت نہ کرپائے
قصہ مختصر
اللہ کرے !ایک بدعتی سنت رسول کا ماسک پہن لے تاکہ مسنون اعمال میں بدعت کی ملاوٹ نہ کرپائے
اللہ کرے !ایک مشرک توحید الٰہی کا ماسک پہن لے تاکہ رب کی زمین پرکسی دوسرے کو اللہ کا شریک نہ کرپائے
اللہ کرے !ایک بے دین دین اسلام کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ وہ دنیا کی محبت کوترک کرکے جنت کا ر اہی بن جائے
اللہ کرے !ایک پاکستانی کلمہ طیبہ کا حقیقی ماسک اوڑھ لے تاکہ قیام پاکستان کی آزادی جس کا نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اب آزادی کےتقاضے پورے کرپائے
اللہ کرے !ایک مسلم حرم کی پاسبانی کا حقیقی ماسک پہن لے تاکہ تحفظ حرمین شریفین کا حق اداکرپائے
آخر میں درخواست گزار ہوںوطن عزیز کی ذمہ دار انتظامیہ سے
کہ سود،عریانی ، فحاشی ،شراب نوشی ، رشوت خوری سمیت تمام گناہ کے اڈے بند کردیں تاکہ کرونا وائرس سمیت تمام آفات سے اللہ پاک ہمیںنجات نصیب فرمائے
اگر ہم نے اللہ سے کئے گئے وعدے پورے کردیئے تواللہ اپنے وعدے ضرور پورے کرے گا اوراللہ کبھی بھی اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا،اللہ ہمیں معاف بھی فرمائیں گے ، ہماری مدد بھی فرمائیں گے اورمشکلات سے نکال کرآسانیاں پیدا فرمائیں گے ،
ماسک ضرور پہنیں مگرکب ، کون سا اورکیسے پہنیں ؟
تحریر : علامہ علی شیر حیدری