ماسک مہنگے ہو گئے تو کیا ہوا، پاکستانیو ،گھبرانا پھر بھی نہیں، صدر مملکت

0
31

ماسک مہنگے ہو گئے تو کیا ہوا، پاکستانیو ،گھبرانا پھر بھی نہیں، صدر مملکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض آنے کے بعد ماسک کی بلیک میں فروخت اور قلت پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی قوم کو مشورہ دیا ہے کہ گھبرانا نہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں،کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے ،پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے،عوام احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،وائرس زیادہ پھیل گیاتو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے ،پاکستان میں صحت کے کافی مسائل ہیں ، پیپاٹائٹس بھی پاکسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply