ماسک ،ٹوپی پہن کر،بھیس بدل کر وزیراعلیٰ لائن میں لگ گئے،دفتر میں کیا ہو رہا تھا؟

0
52
ماسک ،ٹوپی پہن کر،بھیس بدل کر وزیراعلیٰ لائن میں لگ گئے،دفتر میں کیا ہو رہا تھا؟

ماسک ،ٹوپی پہن کر،بھیس بدل کر وزیراعلیٰ لائن میں لگ گئے،دفتر میں کیا ہو رہا تھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے بھیس بدل کر رشوت لینے والے سرکاری اہلکار کو پکڑ لیا

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھیس بدل کر خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالات کا جائزہ لیتے رہے، انہوں نے ایک سرکاری دفتر کا دورہ کیا جہاں آنے والے سائلین سے ملے ، وزیراعلیٰ محمود خان نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے کاموں کو بھی مانیٹر کیا گیا کہ شہریوں کے ساتھ افسران اور اہلکاروں کا رویہ کیسا ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان عام شہری کی طرح لائن میں لگے اور حالات کا مکمل جائزہ لیتے رہے

https://twitter.com/IrfanAl00885836/status/1396735689849454594

وزیراعلی محمود خان نے پشاور کی لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا جہاں دورے کے دوران رشوت لیتے ہوئے ایک اہلکار کو پکڑ لیا، وزیراعلیٰ نے فوری ان اہلکاروں کو معطل کیا اور کاروائی کا بھی اعلان کیا،وزیراعلیٰ نے رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی جس کی سفارشات پر کاروائی ہو گی

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ رشوت اور کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے، تمام محکموں میں شفافیت لانا چاہتے ہیں اگر کسی محکمے میں عوام کا کام نہیں ہوتا تو ایسے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گا، جو عوام کا کام کرے گا وہی دفتر بیٹھے گا

Leave a reply