شہر قائد میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے اس حوالے سے طویل المدتی منصوبہ بندی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کام کرے گی اور 15 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی میں مجموعی طور پر سات ارکان شامل کیے گئے ہیں جن میں میئر کراچی، کمشنر کراچی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس کے نمائندے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی خطرناک اور مخدوش عمارتوں سے متعلق جامع سفارشات مرتب کرے گی اور ان کے مستقل حل کے لیے طویل المدتی حکمت عملی وضع کرے گی۔اس حکمت عملی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔ سفارشات کی روشنی میں متعلقہ ادارے ضروری اقدامات کریں گے۔

دلائی لاما کی جانشینی پر بھارت اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی

آئینی ترمیم،پی ٹی آئی نے ووٹ دینے والے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

کوئٹہ رجسٹری: سپریم کورٹ کے بینچز کل سے کیسز کی سماعت کریں گے

Shares: