مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں پیدا نہیں ہوا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں پیدا نہیں ہوا،مسئلہ کشمیر دہائیوں سے چلاآرہا ہے،آپ نے کیا کیا؟ مسئلہ کشمیر پربات کرنے کےلیے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ اسلام آباد آرہے ہیں ،ایک دن میں 2 وزرائےخارجہ سے کشمیر معاملے پر بات کرتا ہوں،کشمیر کی صورت حال دنیا کے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے
سعودی عرب اور عرب امارات کے وزیر خارجہ آج آئیں گے پاکستان،اہم ملاقاتیں طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نےدنیا کی توجہ حاصل کرلی،مسئلہ کشمیر پربات کرنے کےلیے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ اسلام آباد آرہے ہیں ،ایک دن میں 2 وزرائےخارجہ سے کشمیر معاملے پر بات کرتا ہوں،کشمیر کی صورت حال دنیا کے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،
سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی
آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک ،ادویات اور ضروریات زندگی ناپید ہیں،پاکستان سفارتی سطح پر کشمیر کے معاملے کو مزید اجا گر کرے گا،مسئلہ کشمیر پربرطانیہ کی تاریخ میں کل سب سے بڑا مظاہرہ ہوا،بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں مظاہرین موجود تھے،ہیومن رائٹس کمیشن کا واضح بیان سامنے آگیا ہے،آج 2اہم وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،سعودی عرب اور یو اے ای کا اوآئی سی میں بڑا کردار ہے،دونوں وزرائے خارجہ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی آواز بنوں گا،
خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر انسانی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ سے گزارش کروں گا کشمیر پر اپنا کردارادا کریں،کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچلا جارہا ہے،اکیسویں صدی میں ہٹلر کا زمانہ دکھائی دے رہا ہے،بھارت نے خطے کے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے،کچھ دوست سمجھتے ہیں چٹکی میں سب کچھ ہوجاتا ہے.