مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر

0
37

قصور اور گردونواح میں زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، دودھ کے نام پر خاموش زہر دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جانے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر ہے اس لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کو روکنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ہر شہر میں دودھ کو چیک کر کے فروخت ہونے دیں ،قومی اخبارات پر خبر یں نشر کرنے پر انتظامیہ دانستہ طور پر خاموش نظر آتی ہے سیاسی و سماجی تنظیموں کا مطالبہ زور پکڑ گیا
اس زہریلے دودھ سے لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہو رہی ہیں جبکہ بچوں میں نشوونما صحیح نہیں ہوتی جس سے آنے والی نسلوں کا خانہ خراب ہو رہا ہے جبکہ اس دودھ میں سرف،کوکنگ آئل،نیل اور دیگر کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جو کہ انتہائی مضر صحت ہیں

Leave a reply