ٹی ٹی پی خوارج معصوم بچوں کو مدارس سے ورغلا کر خو د کش بمبار بنانے افغانستان لیجانے لگے
خوارج غلنئی مہمند کے مدرسے سے سیف اللہ خان نامی بچے کو مدرسے سے افغانستان لے گئے،سیف اللہ خان کی والدہ جو خود ایک بیوہ ہے بیٹے کی تلاش میں افغانستان پہنچ گئی،سیف اللہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ "بیٹے کو مدرسے میں پڑھنے بھیجا تھا، جو ہر ہفتے بروز چھٹی گھر آتا تھا۔”میرا بیٹا کچھ ہی مہینے بعد مدرسے سے غائب ہوگیا، تلاش میں مدرسے گئی تو معلومات ملی کہ اسے خوارج افغانستان لے گئے ہے۔” "بڑی مشکل سے پاسپورٹ بنا کر بیٹے کی تلاش میں جلال آباد افغانستان پہنچی۔ اسکے بعد تربیتی مرکز چکنور پہنچی لیکن بتایا گیا کہ سیف اللہ خوست میں ٹریننگ کررہا ہے”۔”رابطہ نمبر دے کر بتایا گیا کنڑ جاکر ہمارے امیر سے ملو۔ وہاں فون پر میرا رابطہ سیف اللہ سے کرایا گیا، جس نے اعتراف کیا کہ میں ٹریننگ میں مصروف ہوں۔” "میرے بیٹے کو برین واش کرکے غلط راستے پر لگا دیا گیا۔ سیف اللہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور ہمارا دوسرا کوئی سہارا نہیں””میں افغانستان میں موجود ہوں اور افغان حکومت سے میری درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو میرے حوالہ کرنے میں مدد کرے”