چترال:تحریک مستوج بروغل روڈ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

ماضی میں جب چترال سے لوگ پیدل حج کیلیے جایا کرتے تھے تو وہ بروغل سے تاجکستان کے راستے سعودی عرب جاتے تھے

چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )تحریک مستوج بروغل روڈ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری
ضلع اپر چترال کے وادی یارخون اور بروغل کے رضاکاروں پر مشتمل اراکین نے ایک تحریک کا آغاز کیا جس کا نام ہےتحریک مستوج بروغل روڈ،اس تنظیم میں اس وادی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین رضاکارانہ طور پر بلا معاوضہ کام کرتے ہیں۔ اس نو منتحب کابینہ سے تحصیل مستوج کےچییرمین سردار حکیم نےبونی کے مقام پر ایک مقامی ہوٹل میں حلف لیا۔

حلف برداری کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب بھی منقعقد ہوئی جس میں علاقےکے عمائدین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے کہا کہ بروغل تاجکستان کےسرحد کے قریب ایک خوبصورت مگر پسماندہ علاقہ ہے جہاں نہ سڑکیں ہیں اور نہ زندگی کی دیگر سہولیات۔

مقررین نےکہا کہ ماضی میں جب چترال سے لوگ پیدل حج کیلیے جایا کرتے تھے تو وہ بروغل سے تاجکستان کے راستے سعودی عرب جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کی ایک تاریحی اہمیت بھی ہےکہ اسی راستے سے آج سےتین چار سو سال پہلے لوگ تجارت کیا کرتے تھے اور یہ سلک روٹ پر مشہور تھا مگر آج یہ راستہ ویران پڑا ہے۔

مقررین نے کہا کہ بروغل میں آج بھی دو سوسال پرانی تہذیب اور ثفافت زندہ ہےمگر راستےنہ ہونے کی وجہ سےسیاح وہاں جانے سے اکثر کتراتے ہیں۔ مقررین نے کہا اس وادی میں راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک فوجی جوان کی اکلوتی بیٹی بھی جان بحق ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی علاقہ تعلیم اور سڑکوں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں تمام حکمرانوں اور منتحب نمائندوں نے وادی یارخون اور بروغل کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ اب بھی نہایت پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ اس تحریک چلانے کا مقصد ہی مستوج سے لیکر بروغل تک سڑک کی تعمیر ہے اور اس تحریک کے تمام رضاکار اراکین ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

علاقےکے لوگوں نے چترال بونی شندور سڑک میں استعمال ہونے والے ناقص مٹیریل اور غیر معیاری کام پر بھی نہایت مایوسی کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سےاپیل کی کہ اس کام کی نگرانی کیلئےکوئی ایماندار افسر تعینات کیا جائے تاکہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری کام کا سلسلہ روک کراسے معیاری بنایاجاسکے تاکہ چند سالوں بعد یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔

تحریب مستوج بروغل کے کابینہ میں میجر ریٹائرڈ شہزادہ سراج الملک سرپرست اعلے،صمصام علی خان چیف ایگزیکٹیو، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ صدر اور وزیر پناہ جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں کثیر تعداد میں علاقےکے عمائدین نے شرکت کی۔

Leave a reply