نئی دہلی: ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ پر پریشر بڑھنے لگا۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں، گروپ نے مطالبہ کیا کہ میچز اس وقت تک نہیں ہونے چاہئیں جب تک ہندوؤں پر مظالم بند نہ ہوں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک اور ہندو تنظیم مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد پر وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے،بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12 اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز شامل ہیں، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدرآباد میں شیڈولڈ ہیں جبکہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔