پاکستان کی مشہور میزبان و ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں اداکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے ان سے غیر مناسب انداز میں پیش آیا گیا۔

کچھ دن قبل چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو میں مہمان بنے تھے، اور اس شو کی ایک ویڈیو جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کو گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو کہ فوراً وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان متھیرا سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور انہیں گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر متھیرا واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آتی ہیں اور خود کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد متھیرا نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر اور غلط زاویے سے بنائی گئی تھی، اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

متھیرا نے اپنے شو میں اس ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "جب بھی کوئی مہمان ہمارے شو پر آتا ہے، میں انہیں عزت دیتی ہوں، پیار سے پیش آتی ہوں، لیکن اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ کوئی بھی آپ کو دیکھے اور گلے لگالے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس وقت انتہائی بے آرام محسوس کر رہی تھی، اور یہ ویڈیو ہمارے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بغیر اجازت بنائی گئی۔ اس بات کا ہمیں اور ہماری ٹیم کو علم نہیں تھا، کیونکہ شو کے کیمرے کہیں اور نصب تھے، اور یہ ویڈیو دوسری جگہ سے بنائی گئی تھی، جو کہ کسی بھی صورت میں اجازت کے بغیر نہیں بنائی جا سکتی تھی۔”

چاہت کو کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا
متھیرا نے انکشاف کیا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد جب انہیں کہا گیا کہ وہ اسے ہٹا لیں، تو انہوں نے نہ صرف ویڈیو نہیں ہٹائی بلکہ اس کے لیے کوئی معافی بھی نہیں مانگی۔انہوں نے اپنے ناظرین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ انہیں کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا نے مزید کہا کہ "میں اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھی، اور میری گاڑی باہر کھڑی تھی، تب ہی چاہت فتح علی خان نے اس ویڈیو کو بنایا اور فوراً اس کے بعد میں سیٹ سے چلی گئی۔”

اس پورے واقعے پر متھیرا کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ خواتین کو عزت اور احترام دیا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت میں ان کی ذاتی حدود کی خلاف ورزی کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ یہ واقعہ اس بات کو بھی واضح کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ کسی کی ذاتی زندگی اور احساسات کو مجروح نہ کیا جا سکے۔

پورن ویب سائٹس پر پابندی کی مہم چلانے والی خاتون وزیر کی شوہر کے ساتھ "تعلقات” ویڈیو لیک

خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

طیارے میں جوڑےکا "جنسی عمل”فلائٹ کریو نے ویڈیو لیک کر دی

برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

Shares: