مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
Weather

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند وسموگ چھائے رہنے کا امکان ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کو ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اس دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھندوسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بہا ولپور، ساہیوال،سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بھکرمیں دھند رہنے کی پیشگوئی ہے لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں بھی دھندرہنے کا امکا ن ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے،ملک میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی صورت میں اسموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا تاہم درجہ حرارت میں مزید کمی سے اسموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،اسکردومنفی 08 ، استور، کالام منفی 06 ،گلگت ، قلات منفی 05 ،گوپس اور سری نگر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.