ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

مجموعی طور پر امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.38فیصد رہا۔

باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈنے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کی تقریب آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نےمیٹرک نتائج کا اعلان کیا،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری،کنٹرولر امتحانات مظفر حسین،سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمٰن،ڈائریکٹر کالجز پروفیسروسیم اختر،ڈاکٹر اے بی گلشن،احمد علی قریشی،فیض اللہ ترین،افسران،پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات،والدین،اساتذہ اور پرنسپل صاحبان بھی شریک تھے۔

ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نے کلک کرکے میٹرک نتائج کا اعلان کیا۔میٹرک امتحان میں ماریہ بنت عبدالرحمن شاہ نے پہلی،سدرہ ضیاء اور انشال فاطمہ نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔محمدعمیر،ابیہا زینب،علینہ آصف قریشی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک امتحان میں93228طلباوطالبات نےحصہ لیا اور 76805نےکامیابی حاصل کی۔مجموعی طور پر امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.38فیصد رہا۔امتحان میں37010طالبات نے87.17جبکہ39795طلباء نے78.38 کے تناسب سے کامیابی سمیٹی۔

ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات،والدین،اساتذہ اور تعلیمی بورڈ کے افسران و ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں،زندگی امتحانات کا نام ہے،نصابی و غیر نصابی میدان میں متوازن کامیابی کو اپنایا جائے،طلبا وطالبات والدین،اساتذہ کا احترام کریں،دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں،کامیابی و ناکامی کو سمیٹنے کی سپرٹ کا فروغ بھی ضروری ہے،

فخرالسلام ڈوگر نے مزید کہا کہ متوازن شخصیت کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا جذبہ بھی پروان چڑھایا جائے۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر فخرالسلام ڈوگر،فیض اللہ ترین،ڈاکٹر اے بی گلشن،وسیم اختر،مظفر حسین،عبدالرحمن چوہدری،سی ای او عبدالرحمن ودیگر نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کئے۔

نتائج اعلان و انعامات تقسیم کی تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض عباس مہدی نے انجام دیئے۔

Leave a reply