وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

اپنی ایکس پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے اور عوامی مفادات کے ساتھ امن ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مظفرآباد میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس سے قبل کہا تھا کہ کشمیری عوام کے زیادہ تر مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ چند نکات کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں، جن پر بات چیت جاری ہے۔

مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف، طارق فضل چوہدری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام شریک ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی وفد کا حصہ ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی بھی اجلاس میں شریک ہے۔

سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملے، مزید 63 فلسطینی شہید، 227 زخمی

اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ

Shares: