جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی حالت ناساز ہے اور ان کے پاؤں میں شدید تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔جے یو آئی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو چلنے پھرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں مکمل بستر پر آرام کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان کی صحت یابی کے لیے ڈاکٹروں کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کے بعد ان کے حامیوں اور جے یو آئی کے رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی رہنما اور کارکنان دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمان کو جلد صحت یاب کرے۔جے یو آئی کی طرف سے اس حوالے سے عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ مولانا کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی افواہیں نہ پھیلائیں اور ان کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو ں.

بروقت اقدامات سے دہشتگردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

Shares: