میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس نے بیگناہ نوجوان کوگرفتارکرکے غائب کردیا،ورثاء کا احتجاج
جمعیت علمائے اسلام اوباڑو کے رہنما مولانا شاہنوازچاچڑکے چھوٹے بھائی علی نوازچاچڑکوگذشتہ ہفتے 2اگست کو شام 6 بجے اوباڑو تھانے میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نور حسن بھٹو اور عبدالرحیم سومرونے گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایاجوکہ پولیس کو کسی قسم کے مقدمہ میں بھی مطلوب نہیں تھا،اسے ناجائزطورپرگرفتارکرکے لے گئے اور غائب کردیا ہے
میرپور ماتھیلو: پولیس نے بیگناہ نوجوان کوگرفتارکرکے غائب کردیا،ورثاء کا احتجاج
گرفتار نوجوان کے بھائی JUIاوباڑوکے رہنما مولانا شاہنواز چاچڑ نے کہا کہ پولیس ہم لاکھوں روپے لینا چاہتی ہے , آئی جی سندھ انصاف دلائیں@BaaghiTV @MumtaazAwan @ssusindhpolice pic.twitter.com/I7GgEiJBVw— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) August 6, 2023
گرفتار نوجوان علی نوازچاچڑ کے بھائی جمعیت علمائے اسلام اوباڑوکے رہنما مولانا شاہنواز چاچڑ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہم لاکھوں روپے لینا چاہتی ہے،ہم غریب اور شریف شہری ہیں ، ہم آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی تنویر احمد تنیو سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان کو رہا کیا جائے۔جسے تھانہ اوباڑو پولیس کے دو پولیس اہلکاروں نور حسن بھٹو اور عبدالرحیم سومرو گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتارکرکے لے گئے ،اب پولیس نے ہمارے بھائی کو غائب کردیا ہے ،ہمیں انصاف دلایا جائے ۔








