بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

pmd

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دُھند کی توقع ہےجبکہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے کچھ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ اور سکردو میں منفی 12، گلگت میں منفی 8، گوپس اور قلات میں منفی 7، استور، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 6، بگروٹ، چترال، دیر اور کالام میں منفی 5 جبکہ راوالاکوٹ اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اوچ شریف :طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

وزیر اعلیٰ سندھ سے پنجاب و خیبر پختونخواہ گورنرز کی ملاقات

Comments are closed.