مویشی چور گینگ گرفتار،سرغنہ اے ایس آئی کا بیٹا

0
41

قصور
مویشی چور گینگ پولیس کی گرفت میں،چور گینگ کا سرغنہ حاضر سروس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا بیٹا نکلا،لوگوں کی ڈی پی اور قصور صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا

تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے گاؤں دیہات میں عرصہ دراز سے مویشی چور گینگ سرگرم تھا جس سے نتیجہ میں لوگ اپنے قیمتی جانوروں سے محروم ہو رہے تھے اور یہ گینگ پولیس کیلئے چیلنج تھا
تھانہ راجہ جنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس مویشی چور گینگ کو بمعہ سرغنہ گرفتار کر لیا جن میں
فیصل ولد محمد یسین،انعام ولد باؤ،شاہد ولد نامعلوم، احسان ولدنامعلوم،عامرولدخضر حیات وغیرہ شامل ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر نمبری 115/22 ابوبکر ولدمحمد اقبال کی مدعیت میں تھانہ راجہ جنگ قصور میں درج ہے
مدعی مقدمہ ابوبکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے راؤ خانوالہ اور حدود تھانہ راجہ جنگ میں درجنوں کے حساب سے لوگوں کے جانور اور بکرے چوری ہو چکےہو رہے تھے جبکہ میرے بھی 3 عدد بکرے جن کی مالیت تقریباً 150000 لاکھ میری حویلی سے ملزمان فیصل ولد محمد یسین،انعام ولد باؤ،شاہد ولد نامعلوم، احسان ولد نامعلوم،عامر ولد خضر حیات وغیرہ چوری کر کے لے گئے تھے اور اب پولیس کے شکنجہ میں ہیں تاہم فیصل تھانہ بی ڈویژن قصور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کا بیٹا ہے اور محمد یسین اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اپنے حقیقی بیٹے ملزم فیصل یسین اور دیگر ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے لہذہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف از خود نوٹس لے کر میرٹ پر تفتیش کروا کر مجھے انصاف مہیا کریں

Leave a reply