ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر بلوچ ماوا فیکٹری سیل

ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کے حکم پر بلوچ ماوا فیکٹری سیل
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر منشیات بلوچ ماوا پر پابندی عاٸد کی گٸی ہے،عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے کی جدوجہد پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے فوری احکامات جاری کۓ اس پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور ناٸب صدر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا اگر ایس ایس پی ٹھٹھہ اسی طرح عوام کی فلاح کے کام کرتے رہیں گے توانہیں عوام میں خوب پذیرائی ملے گی اور ساتھ میں عوام کی طرف انہیں دعاٸیں دی جائیں گے .زہریلا ماوا بنانے والی فیکٹری سیل کرنے اور منشیات فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے پر ٹھٹھہ کی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے-

Leave a reply