مویشی منڈیوں میں مرضی کی قیمتیں

قصور مویشی منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں مین مویشی منڈی کے علاوہ کھارا بائی پاس اور کمال چشتی موڑ پر بھی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں جہاں بیوپاری حضرات مویشیوں کے دام اپنی مرضی سے وصول کر رہے ہیں 25000 والے بکرے 40000 میں فروخت کر رہے ہیں عید نزدیک ہونے کی بدولت لوگ جانور خریدنے پر مجبور ہیں جس کا نا جائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

Comments are closed.