امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف موخر کردیا

امریکا بھی میکسیکو میں ہائی پاورڈ ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کام کرے گا
donald trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے موخر کردیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے موخر کررہے ہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کسی ’معاہدے‘ تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

ٹرمپ نےمیکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلیفونک گفتگو کےبعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی ان مذاکرات میں شامل ہوں گےمیکسیکو نے امریکا میں منشیات، خاص طور پر فینٹانل کے داخلے کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کی حامی بھری ہے۔

علی امین کس طرح ویلنٹائن ڈے منائیں گے؟

دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ امریکا بھی میکسیکو میں ہائی پاورڈ ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کام کرے گا۔

دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی یہ ٹیلی فونک گفتگو امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر عائد تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل ہوئی۔

ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،قیمت کتنی؟

واضح رہے کہ یکم فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھےحکم نامے کے تحت کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے اسی طرح میکسیکو سے امریکا برآمد کی گئی اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں پر تفصیلی غور

امریکا کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اب کینیڈا نے بھی امریکی ڈرآمد پر ٹیرف 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹریفس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاخریدیں،چھٹیاں بھی اپنےملک میں ہی گزاریں۔

Comments are closed.