ملک میں آئندہ ماہ مئی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان
موسمیاتی ماہرین کی جانب سے پاکستان میں آئندہ ماہ مئی کے مہینے میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے-
خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع
موسمیاتی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں کو ایک مغربی لہر متاثر کر رہی ہے جوہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے 20 اپریل کو خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور با لا ئی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –
صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ
21 اپریل کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا 22 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ تاہم بالائی/زیریں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
23 اور 24 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا جبکہ 25 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-