وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہا ہے۔

پاکستان ٹی وی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپ کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پیش آیا جب ایک بھارتی خاتون صحافی نے بار بار پوچھا کہ آپ سرحد پار دہشت گردی کب بند کریں گے۔ شریف نے مڑ کر سخت لہجے میں جواب دیا: "ہم آپ (بھارت) کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے،ہم کشمیری عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک دن کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے اور بھارت کا قبضہ ختم ہوگا، تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا ہےجبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں فوری اور اسی وقت جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

پاکستان میں وائی فائی 7 کی منظوری، 6 گیگا ہرٹز بینڈ کا اجرا

مائیکروسافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کر دی

جنرل اسمبلی اجلاس،نیویارک میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

غزہ کے انتظامی امور کی قیادت ٹونی بلیئر کو ملنے کا امکان

Shares: