مایا علی کے مطابق مرد کو کن خوبیوں کا ملک ہونا چا ہیئے

0
30

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ڈراموں کی کہانیوں میں یکسانیت ہے لیکن لوگوں کو پسند بھی وہی ڈرامے آتے ہیں اور اگر کسی ڈرامے میں کہانی مختلف ہو تو تنقید شروع ہوتی ہے۔

باغی ٹی وی : یو ٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے مایا علی نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی عادت ہوتی ہے کہ وہ منفی لکھیں ہر ایک کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اگر میں انہیں اتنی بری لگتی ہوں تو ان فالو کیوں نہیں کرتے۔

طیفا ان ٹربل کی اداکارہ مایا علی نے کہا کہ مجھے وقت ، حالات اور لوگوں نے بہت کچھ سکھایا ہے میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ کام کے لیے الگ الگ اقسام کے کردار ملنے لگے ہیں مستقبل میں ہدایت کاری بھی کرنا چاہوں گی مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی کسی نا کسی وجہ سے دوسرے انسان کے پیچھے ہے-

مایا علی نے کہا کہ ایک کڑوا سچ یہ ہے کہ لوگ چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں کل اگر مجھے کام نہ ملے تو کسی کو پتہ بھی نہ چلے کہ کسی پارٹی میں آئی بھی کہ نہیں

ترک اداکاروں کے ساتھ شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی ارمینہ خان

یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے میں آج جس مقام پر ہوں وہاں کسی نے نہیں پہنچایا میں خود یہاں تک آئی ہوں اگر انسان میں صلاحیت نا ہو تو تعلقات کسی حد تک ہی ساتھ دیتے ہیں۔

مایا علی نے مزید کہا کہ میں نے 12 سال دوائیوں کے سہارے گزارے میں صبح اور رات کو 11 ،11 گولیاں لیتی تھیں مجھے لگتا تھا کہ کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرنی پڑتی ہے کچھ برس پہلے میں یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت دوست ہیں لیکن وقت نے سکھایا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا میں اب چند لوگوں کے ساتھ ہی بہت خوش ہوں۔

مایا علی نے کہا کہ ایک مرد میں 3 خوبیاں ہونی چاہیئں وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو وہ عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔ بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں جو ہوتے تو خوش شکل ہیں لیکن جب ان سے بات کی جائے تو یہی خیال آتا ہے کہ اس خوبصورتی کا اچار ڈالنا ہے؟

مایا علی نے مزید کہا کہ ڈراموں کی کہانیوں میں یکسانیت ہے لیکن لوگوں کو پسند بھی وہی ڈرامے آتے ہیں اور اگر کسی ڈرامے میں کہانی مختلف ہو تو تنقید شروع ہوتی ہے۔ لوگ دوسرے ممالک کے ڈراموں اور فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اگر ویسا ہی کام ہم کریں گے تو مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔

فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر مملکت…

Leave a reply