باغی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا
ڈاکٹروں کی جانب سے انکارکے بعد محکمہ صحت نے ہلچل مچ گئی، محکمہ صحت نے دیگر ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال کے نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک لیٹر میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی سے 5 ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ڈاکٹر کی والدہ کی کرونا سے موت ہو چکی ہے
لیٹر مین کہا گیا کہ ڈاکٹر کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کریں گے لیکن کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹروں سے زیادہ ڈیوٹیز لینے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے،
ڈرمٹالوجی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر کی ایکسپو قرنطینہ سنٹر میں کرونا کے مریضوں پر ڈیوٹی لگا دی گئی لیکن انہیں کرونا سے بچاؤ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی ٹریننگ نہیں دی گئی، ڈاکٹروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ،ڈاکٹر کرونا مریضوں کا بغیر ٹریننگ کے علاج نہیں کر سکتے
نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین نے چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، بغیر ٹریننگ کے ڈاکٹرز کو کرونا وارڈ میں تعینات کرنا انکی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، اگر ڈاکٹر انکار کر رہے ہیں تو میں کیسے انہیں کہوں جب 5 ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو چکے ہیں.
لاہور کے میو اسپتال میں ڈاکٹر باسط غفور زندگی کی بازی ہارگئے، 15 دن پہلے کورونا پازیٹیو آیا اور 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ شاہدرہ اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بھی میو اسپتال میں دم توڑ گئے
میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں جاں بحق کرونا مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی۔ 246 جاں بحق مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، جاں بحق زیادہ تر مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی ہے










