مزید دیکھیں

مقبول

پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ...

اتنی سی انا تو ہونی چاہئے.تحریر:نور فاطمہ

زندگی ایک سفر ہے، جس میں ہم بہت سے...

ربیکا خان کوشاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرربیکا خان کو...

میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللہ مل کر کام کریں گے گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔

میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مئیر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے میں آج اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں جہاں اہم ملاقاتیں طے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کراچی سے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کے حامی ہیں اور شہر کی نمائندگی کو ہمیشہ ترجیح دیں گے، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتا م پذیر ہوئی،گورنرسندھ نے ازراہ مذاق کہا کہ کچھ دنوں سے ہماری اورمئیر کراچی کی طرف سے تنقید ہو رہی تھی ، کیا خیال ہے میئر صا حب سیز فائرکریں یا ایسے ہی چلنے دیں، مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔