لاہور: میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین نے فائرنگ کر دی جس سے شعبہ ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی،ہسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر ہسپتال لایا گیا زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی،، ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی،فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے، ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔