بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کی ملاقات ہوئی ہے

گورنر سندھ کو حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاق کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے -فنڈز کی کمی کی وجہ سے بارش کی تباہ کاریوں سی نمٹنا مشکل ہے .

میئر حیدرآباد طیب حسین نے بھی شھر کے حالات پر تفصیلی بریفنگ دی ، میئر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ شھر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں – بلدیہ عظمی حیدرآباد کے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے – مختلف اسکیمیں تعطل کا شکار ہیں – بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنا بھی مشکل ہوگیا ہے –

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے حالات سے بخوبی واقف ہے -کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے -وفاقی حکومت کی حیدرآباد کے حالات پر بھی نظر ہے -وزیراعظم عمران خان سے بات کرکے آئندہ بارشوں کے لیے جامع حکمت عملی تیار کریں گے –

Comments are closed.