مزار قائد کے اطراف میں کیا کام کریں؟ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں شاہراہ قائدین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ رجسٹری نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے شاہراہ قائدین کا کیا کیا ؟ کمشنر کراچی نے عدالت میں جواب دیا کہ تجاوزات ختم اورغیر قانونی دکانیں گرادی ہیں ،
عدالت نے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ مزار قائد کے گرد کثیر تعداد میں پلانٹیشن کریں پلانٹیشن نہ کی تو مزار کی دیواریں خراب ہوجائیں گی،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے کو خوبصورت بنائیں آپ لوگوں نے نالے کو اتنا چھوٹا کردیا ہے بارش میں ابل پڑتا ہے ،برساتی نالے میں گٹر کا پانی بھی جارہا ہے، آپ لوگوں نے کیا کردیا ہے ؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنا کوئی چکر چلایا ہے، نالہ چھوٹا کردیا سڑک بنادی ،یہی کام شہید ملت روڈ پر ہوا ہے، سڑک برباد کردی ، شاہراہ قائدین پر ڈینٹر پینٹر بٹھا دیئے شورومز کھول دیئے، گھروں پر سب بنادیا ،
عدالت نے نالے پر قائم رہائشی عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا