مضاربہ طرز کے ایک اور مالی اسکینڈل پر نیب راولپنڈی متحرک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مضاربہ طرز کے ایک اور مالی اسکینڈل پر نیب راولپنڈی متحرک ہو گیا ہے
سرمایہ کاری کے نام پرعوام سے اربوں روپے ہتھیا لیے گئے عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کیخلاف نیب راولپنڈی متحرک ہو گئی ہے،نیب نے بی فار یو نامی کمپنی کے مالک کو طلب کر لیا
سیف الرحمان کی 19 مارچ طلبی کے لیے نیب نے سی پی او لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،نیب مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی پیش ہونیکا کہا گیا لیکن سیف الرحمن پیش نہیں ہوا،سیف الرحمن کو 19 مارچ کے روز نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ عدم پیشی پر قانون کے تحت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، بی فور یو کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لئے بنک کو بھی خط ارسال کر دیا گیا بی فور یو کمپنی پر سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کا الزام ہے بی فار یو گروپ نامی کمپنی عوام سے اربوں روپے لوٹ چکے ہیں
ایس ای سی پی نے انویسٹمنٹ کمپنی کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے بی فار یو گروپ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں بھی درخواست دائرکی جا چکی ہے