پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے احتجاجی مظاہروں کے دوران ڈیلی ویجز والے مزدوروں کو درپیش مشکلات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری طور پر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رانا جبران نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سڑکوں کی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے ڈیلی ویجز پر جانے والے مزدوروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے۔ مزدوروں کو اپنی روزانہ کی کمائی کے لیے کام والی جگہ تک پہنچنا ہوتا ہے لیکن سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وہ نہ صرف اپنی روزانہ کی اجرت سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ ان کے خاندان بھی شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ایسی حکمت عملی تیار کریں جو احتجاجی مظاہروں کے دوران روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ رانا جبران نے مزید کہا کہ ملی لیبر فیڈریشن ہر سطح پر مزدوروں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور مظاہرین اپنی حکمت عملی میں مزدور طبقے کے مفادات کو مقدم رکھیں اور یقینی بنائیں کہ احتجاج کے دوران بھی سڑکوں کی روانی برقرار رکھی جائے تاکہ کسی محنت کش کا روزگار متاثر نہ ہو۔
سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان
بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر
عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری