مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

Imran khan pm

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے و الے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ دن مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے،یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے،ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے،ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح کے لیے مربوط نظام تیار کرنا ترجیح ہے،ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں،صنعتی شعبہ کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے،وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہواہے،مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ایک موقع دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کی ان کاوشوں کو یاد کر سکیں جو انہوں نے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں۔ پاکستان کی افرادی قوت معاشرے کا اہم ستون ہے اور وہ اپنے ملک کی بحالی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایک جدید اور صنعتی معیشت کا خواب پرعزم، محنتی اور ہنرمند افرادی قوت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری افرادی قوت اپنے کام کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہے۔ مزدور اور ملازمین ہمارے سماجی شراکت دار ہیں۔ حکومت مزدوروں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور قوم کی سماجی اور معاشی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے

Comments are closed.